مقبوضہ بیت المقدس( آن لائن) مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی بندش اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسلسل بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں نے گزشتہ روز یومِ الغضب مناےا‘مغربی کنارہ مےں کشیدگی رہی ۔ جمعرات کی رات بیت المقدس میں فلسطینیوں اور قابض اسرائیلیوں کے درمیان جھڑپوں میں مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری سمیت بےسےوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ بیت المقدس میں تشدد کی نئی لہر دیکھنے میں آرہی ہے اور اب یہودی آبادکاروں نے بھی اسرائیلی پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر مسجد اقصی کے برآمدوں پر حملے شروع کردیئے ہیں۔ ایسے ہی ایک تازہ حملے میں المغاربہ کے مرکزی دروازے سے بےسےوں آبادکار مسجد اقصی مےں داخل ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں یہودی آبادکار روزانہ دو مرتبہ مسجد اقصی پر حملہ کرتے ہیں اور ایسا ہر حملہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے باوجود مسجد اقصیٰ کے باہر الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب کے خلاف دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے تین فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔
قبلہ اول کی بندش:اسرائیل کیخلاف فلسطین میں یوم الغضب منایا گیا، فائرنگ سے 3شہید
Jul 22, 2017