حدیبیہ پیپرملز کیس میں عدالتی فیصلہ کیخلاف ا پیل کرینگے‘ وکیل نیب

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)عدالت عظمیٰ میں پانامہ کیس جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت کے دوران نیب کے وکیل اکبر تارڑ نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ نیب نے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرملز کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ،جس پر جسٹس اعجازافضل خان نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے سوچ لیا تو یہ تحریری شکل میں کب آئے گی ؟جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ ایک ہفتے میں اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی،واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرملز کیس لاہو رہائی کورٹ نے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف نیب نے اپیل دائر نہیں کی ،پانامہ کیس سپریم کورٹ میں آنے کے بعد عدالت نے یہ معاملہ اٹھایا اور چیئرمین نیب سے اپیل دائر کرنے بارے مﺅقف طلب کیا تاہم چیئرمین نیب نے اپیل دائر کرنے سے انکا رکردیاتھا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہا رکیا اور پانامہ کیس میں فریق پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی دائرکررکھا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...