کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاوس میں ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس کے بعد شام کے وقت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،وفاقی وزراء،شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق نے وفد کی صورت میں چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جو مغرب کی نماز کے بعد بھی جاری رہی۔ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کرنے والے وزراءسے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن سے الگ ہوں گے اور نہ ہی وزیر اعظم نواز شریف سے اپنی 35سالہ رفاقت کو ختم کریں گے تاہم وہ اتوار کے روز پریس کانفرنس میں صورتحال پر تفصیلی جواب دیں گے ۔
نثار/ ملاقاتیں