نجی ایئر لائن کا کارنامہ، کراچی سے لاہور لائی جانےوالی میت کو اسلام آباد پہنچا دیا

اسلام آباد (آن لائن) نجی ائر لائن کا انوکھا کارنامہ، کراچی سے لاہور لائی جانے والی میت کو اسلام آباد پہنچا دیا، ورثا ءلاہور ایئر پورٹ پر میت کا انتظار کرتے رہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاہین ایئر لائن کے حکام لاﺅڈ سپیکر پر ورثاءکو تلاش کرنے کا اعلان کرتے رہے۔ ورثاءنے احتجاج کیا ہماری میت کو اسلام آباد کیوں پہنچا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہین ایئر لائن میں ایک میت کراچی سے پرواز 142این ایل پر لاہور جانی تھی، جسکو عملے نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز نمبر این ایل 121میں لوڈ کر دیا گیا جو کراچی سے لاہور جانے کی بجائے اسلام آباد پہنچ گئی، میت کے لواحقین لاہور ایئرپورٹ پر انتظار کر رہے تھے کہ پتہ چلا کہ ان کی میت لاہور لانے کی بجائے اسلام آباد پہنچا دیا گیا تو انہوں نے احتجاج کیا کے ہماری میت کو لاہور کی بجائے اسلام آباد کیوں پہنچا دیا گیا ہے، اس حوالے سے جب ترجمان شاہین ایئرلائن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ میرے علم میں نہیں ہی میں15منٹ بعد اس کی تفصیل بتاتا ہوں لیکن بعد میں فون کال ہی نہیں سنی،۔

ای پیپر دی نیشن