اسلام آباد (بی بی سی) پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ پرسکون وہاں پر تعینات سینکڑوں پولیس اہلکار تھے جو گزشتہ پانچ روز سے سپریم کورٹ کے باہر اور اندر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ سماعت کے بعد اپنے گھروں کو جاتے ہوئے پولیس اہلکار ایک دوسرے کو کہہ رہے تھے کہ ”فیصلہ جو وی ہوئے کم از کم ساڈی جان تے چھٹی“۔