جے آئی ٹی نے سوئٹزر لینڈ لکسمبرگ، برطانیہ، سعودیہ، دبئی برٹش ورجن آئس لینڈ سے شریف خاندان کی معلومات طلب کیں: ذرائع کا جلد 10 کے حوالے سے دعویٰ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے آئی ٹی کی جلد نمبر10 میں ایسا کیا ہے جسے پبلک کرنے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جلد نمبر10 میں سوئٹزر لینڈ اور لکسمبرگ میں بھی شریف خاندان کی جائیداد سے متعلق خط و کتابت شامل ہے۔ جے آئی ٹی نے سوئٹزر لینڈ، لکسمبرگ حکومت سے شریف خاندان کی جائیداد، اکا¶نٹ کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ جے آئی ٹی نے برطانیہ، سعودیہ، دبئی، برٹش ورجن آئس لینڈ سے معلومات طلب کیں۔ دبئی اور ورجن آئی لینڈز نے جے آئی ٹی کی خط و کتابت کا جواب دیا۔ جے آئی ٹی کی جلد نمبر10 کی مزید تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے حسن نواز حسین نواز کے متعلق برطانوی حکام کو سات خط لکھے برطانوی حکام سے حسن اور حسین نواز کی جائیداد کے متعلق دریافت کیا گیا جے آئی ٹی نے لکسمبرگ کے پراسیکیوٹر جنرل کو ایک خط تحریر کیا یو اے ای حکومت کو سات خطوط کے ذریعے تفصیلات طلب کی گئیں۔ یو اے ای حکومت کو خطوط گلف سٹیل مل کا سکریپ جدہ منتقل کرنے سے متعلق لکھے گئے جدہ سٹیل مل کے قیام کے متعلق سعودی وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے سوئٹزر لینڈ سے رحمان ملک کی رپورٹ کی روشنی میں تفصیلات مانگیں۔ ایف آئی اے انکوائری کے مطابق منی لانڈرنگ کی رقم برطانیہ، سوئٹزر لینڈ منتقل ہوئی جلد نمبر10 کے مطابق جے آئی ٹی نے سوئٹزر لینڈ کی سنٹرل اتھارٹی کو دو خط لکھے۔

ای پیپر دی نیشن