دماغ کے آپریشن کے دوران مریض نے گٹار بجایا

Jul 22, 2017

بھارت کے شہر بنگلور میں ایک32سالہ شخص نے دماغ کے آپریشن کے دوران گٹار بجایا۔ اس آپریشن کے بعد اسے ”ڈسٹونیا“نامی مرض سے چھٹکارا مل گیا۔ بھارت میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص ایک موسیقار ہے اور اسے ایک ایسا مرض لاحق تھا جس میں اس کے بائیں ہاتھ کی تین انگلیاں کام نہیں کرتی تھیں اور اس مرض کی وجہ سے اس شخص کو گٹار بجاتے ہوئے بہت مشکل ہوتی تھی۔اس شخص کاآپریشن سات گھنٹے تک جاری رہاا وراب یہ مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔اس کا کہنا ہےکہ”میں حیران تھا کہآپریشن کے دوران ہی میری انگلیاں ہلنا شروع ہو گئی تھیں۔ آپریشن کے مکمل ہونے تک میری انگلیاں 100فیصد کام کرر ہی تھیں۔

مزیدخبریں