اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے وزیراعظم بننے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، ہماری ساری پارٹی میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے، نوازشریف اس بحران سے نکل آئیں گے۔ پارٹی 2018ءمیں انتخاب جیتے گی۔ ماضی میں ایسی صورتحال میں پارٹیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی رہیں، وقت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں میں مضبوطی آئی ہے جو اچھی بات ہے۔ سو فیصد یقین دلاتا ہوں کہ نوازشریف کے متبادل کے طور پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔ سارے وزراءمیاں نوازشریف کی قیادت میں قائم دائم رہیں گے ۔ اتوار کو چودھری نثار کی پریس کانفرنس کے بارے میں معلوم نہیں ہم کیس میں سرخرو ہو کر نکلیں گے عدلیہ پر اور اپنے کیس کی سچائی پر پورا اعتماد ہے۔