;ماروی میمن کیلئے فرانسیسی صدر کی طرف سے خصوصی ایوارڈ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) فرانس کے صدر نے اپنے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی اور کامیابیوں کے اعتراف میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو فرانس کا پر وقار ایوارڈ ”دی نیشنل آرڈر آف میرٹ“ تفویض کیا ہے۔ اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے میں جمعہ کو ایک تقریب ہوئی جس میں فرانسیسی سفیر مادام مارٹین ڈورنس نے ماروی میمن کو فرانسیسی صدرکی جانب سے یہ ایوارڈ تفویض کیا۔ اس پروقار تقریب میں وفاقی وزرائ‘ ارکان پارلیمنٹ اور ڈپلومیٹک کمیونٹی سمیت آزاد کشمیرکے صدر اور وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔
ماروی میمن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...