عمران کی نااہلی، غیر ملکی فنڈنگ کیس، سپریم کورٹ میں 25 جولائی کو سماعت ہو گی

Jul 22, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کی نااہلی اور غیر ملکی فنڈنگ کیس 25 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران کو یاد دہانی نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔ گذشتہ سماعت پر عمران کو دستاویزات جمع کرانے کی آخری مہلت دی گئی تھی۔ رجسٹرار آفس نے عمران کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی بھیج دی۔
غیر ملکی فنڈنگ کیس

مزیدخبریں