لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلموںمیں مانگ بڑھ گئی ۔ عید پر ریلیز ہونیوالی ہمایوں سعید کی فلم "پنجاب نہیں جائونگی" میں مہوش حیات کو ایک بار پھر سے اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع دیا گیا ہے۔ فلم "جوانی پھر نہیں آنی" میں مہوش حیات نے ہمایوں سعید کی محبوبہ کا رول بھی بخوبی نبھایا تھا اور اب پھر سے انہیں فلم میں بہترین رول دیا گیا ہے۔ہمایوں سعیدنے کہا ہے کہ ہر فنکار اور پروڈیوسر ٹیلنٹڈ ہیروئین کیساتھ کام کر کے خود کو پرسکون اور ذہنی ہم آہنگی کی بنا پر اچھا محسوس کرتا ہے۔ یہ فلم بھی شائقین کو گھروں سے نکال کر سینما گھروں تک لے آئیگی۔کوشش ہوتی ہے ایسی فلمیں بنائیں جو شائقین کو پسند آئیں ۔ فلمسازوں نے جوڑی کو نئی فلموں کیلئے بھی کاسٹ کرنا شروع کر دیا ہے ۔
ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلموں میں مانگ بڑھ گئی
Jul 22, 2017