معاوضہ تنازعہ‘ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ مشکلات سے دوچار‘دورہ بنگلہ دیش بھی خطرے میں پڑ گیا

Jul 22, 2017

سڈنی (سپورٹس ڈیسک ) کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاوضوں پر مذاکرات ناکامی کا شکار ہو گئے ۔ اے سی سے نے دعویٰ کیا ہے کہ معاوضوں پر دی گئی تجاویز کو گورننگ باڈی نے مسترد کر دیا ہے ۔ اے سی اے اور کرکٹ بورڈ کے درمیان گزشتہ روز دو گھنٹے کی ہنگامی میٹنگ ہوئی توتھی جو ناکام رہی ۔ کھلاڑی اپنے مطالبات پر ڈٹ گئے ہیں ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہونے پر مایوسی ہو ئی ہے تاہم کوئی واضح پوزیشن بتانے سے قاصرہیں ۔ بورڈ کو بھی مطالبات پر تحفظات ہیں ۔ مذاکرات جاری رہنے چاہیں اور کوئی بات مسترد نہیں کی گئی ہے ۔بورڈ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مذاکرات تعطل کا شکا ر ہو گئے ہیں ۔ دونوں جانب سے لگتا ہے کہ کسی فیصلہ کیلئے بہت وقت لگے گا۔ آسٹریلوی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش بھی خطرے میں پڑ گیا ہے ۔بورڈ پرسوں کھلاڑیوں کو مذاکرات کے بعد نیا ایجنڈا بھیجے گا ۔کھلاڑی بورڈ سے مزید معاوضوں کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں