لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پنجاب سوئمنگ کمپلیکس کا افتتاح 31 جولائی کو ہوگا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار گھمن کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سوئمنگ ایسو سی ایشن پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے کے نمائندوں اور لاہور کے سکول کالجز کے ڈائریکٹر سپورٹس شریک ہوئے۔ فیصلہ کیا گیا کہ افتتاحی تقریب 31 جولائی کو منعقد کی جائیگی۔ملکی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ کے بڑے نام اولمپک گولڈ میڈلسٹ برطانوی کوچز 31جولائی کو پاکستان پہنچ رہے ہیں 4روزہ تربیتی کورس میں ملک بھر سے سوئمنگ کوچز اورکھلاڑی شریک ہوں گے۔
پنجاب سوئمنگ کمپلیکس کا افتتاح 31 جولائی کو ہوگا
Jul 22, 2017