سوچا نہ تھا ون ڈے میں ڈبل سنچری بناﺅں گا‘ جلد ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں گا : فخر زمان

Jul 22, 2018

لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان زمبابوے کے خلاف تاریخ ساز اننگز کھیلنے پر بہت خوش ہیں لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ انھوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری کے بارے میں سوچا نہیں تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ اننگز کھیلی ہے لیکن سچ پوچھیے تو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے والا پہلا پاکستانی بلے بازبن جاو¿ں گا۔امام الحق کے ساتھ کھیلنے کا اپنا مزا ہے۔ ان سے مجھے بہت سہارا ملتا ہے۔ ہم دونوں ڈومیسٹک کرکٹ میں حبیب بینک کی ٹیم میں بھی اوپننگ کرتے ہیں اور وہاں بھی ہم نے لمبی شراکتیں قائم کی ہیں۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ہم میں بہت زیادہ ہم آہنگی ہے۔ یہ اننگز ذمہ داری اور کپتان کی ہدایت کے مطابق کھیلی ہے۔شروع میں میں نے کچھ وقت لیا۔ مجھے چوتھے اوور میں سٹرائیک ملا۔ نصف سنچری تک میں نارمل کھیلا۔ 50 سے 80 تک تیز کھیلا جس کے بعد ڈریسنگ روم سے پیغامات آ رہے تھے کہ سنچری کی طرف جاو¿ اور سنگلز اور ڈبلز سے سنچری مکمل کرو۔ بلکہ میں چاہتا تھا کہ میں جتنا بڑا سکور کر سکتا ہوں وہ کروں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میرا دن تھااور میں نے اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرایا۔ میں کوچز کے ساتھ کافی محنت کر رہا ہوں اور اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور کافی حد تک ان پر قابو بھی پا لیا ہے اور امید ہے کہ آپ مجھے جلد ٹیسٹ کرکٹ میں دیکھیں گے۔میں اس کےلیے تیار ہوں‘ کوشش ہو گی کہ میں خود کو ٹیسٹ کا بھی اچھا بیٹسمین ثابت کر کے دکھاو¿ں۔

مزیدخبریں