فخر زمان نیچرل سٹروک پلیئر ‘بہتری کی طرف گامزن ہے : سرفراز احمد

لاہور(نمائندہ سپوٹس )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد فخرزمان نے کہا کہ میں فخر زمان کو کلب کرکٹ سے جانتا ہوں۔وہ ایک نیچرل سٹروک پلیئر ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب سے وہ پاکستانی ٹیم میں آئے ہیں وہ بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ جب بھی ٹیم کوضرورت پڑی ہے انھوں نے اہم اننگز کھیلی ہیں اور پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ صبح میدان میں داخل ہوتے وقت اوپنرسے کہہ دیا تھا کہ بڑی اننگز کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دو گے،انھوں نے گراﺅنڈ میں چاروں طرف سٹروکس کھیلے۔ غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری لانا ٹیم کیلئے نیک شگون ہے۔ آل راونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ بطور پاکستانی اور ٹیم ممبر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ فخر زمان کیلئے بہت خوش ہوں کیونکہ ایسے ریکارڈ کیرئیر میں ایک یا دو بار ہی بن سکتے ہیں۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرین شرٹس اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں،ہم اس کامیابی اور ریکارڈز کی خوشی منائیں گے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،پانچویں ون ڈے میں مزید حیران کن کارکردگی کے ساتھ ایسی ہی مزید اننگز کے منتظر رہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سینئرانہوں نے کہا کہ وہ بطور پاکستانی اور ٹیم ممبر فخر محسوس کر رہا ہوں۔فخر زمان جس طرح پرفارم کر رہا ہے امید ہے مستقبل میں بھی قومی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردا ر ادا کرے گا۔ ریکارڈ ز روز روز نہیں بنتے ۔ فخر زمان نے ون ڈے میں بہت اچھی ڈبل سنچری بنائی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن