اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ، گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کا انٹرپول کو خط

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت دا خلہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لندن سے گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کردیا گیا۔ نیب کے مطابق ریڈ وارنٹ انٹرپول نے جاری کیا۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے اسحاق ڈارکی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھا۔ نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ اجراءکی منظوری دی۔ سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کا کیس انٹرپول کو ارسال کیا۔ ایف آئی اے نے انٹرپول کو اسحاق ڈار کی برطانیہ سے گرفتاری میں مدد کی درخواست کی ہے۔ انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کے فرانس میں واقع دفتر کو اسحاق ڈار کی گرفتاری کا ریفرنس ارسال کیا گیا۔ خط کے ساتھ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے‘ دائمی وارنٹ گرفتاری‘ اثاثہ جات ریفرنس کی تفصیلات منسلک کی گئی ہیں۔
اسحاق ڈار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...