مستونگ سانحہ میں ملوث 7 ملزمان کو دھابے جی افغان بستی سے گرفتار کر لیا

Jul 22, 2018

ٹھٹھہ (بیورو رپورٹ) قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مستونگ سانحہ میں ملوث 7 ملزمان کو دھابے جی افغان بستی سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار افراد حال ہی میں دھابے جی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر رہنے آئے تھے۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سانحہ مستونگ/ گرفتاریاں

مزیدخبریں