لاہور (خصوصی رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری پی ٹی آئی کے ہم خیال اور ہمدرد ہیں۔ انہیں پی ٹی آئی کے علاوہ نہ کچھ دکھائی دیتا ہے نہ سجھائی دیتاہے اور نہ ہی سنائی دیتا ہے۔ یہ بات سینیٹر آصف کرمانی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن ممکن نہیں۔ غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے حسن عسکری کا گھر جانا ضروری ہے۔ حسن عسکری استعفیٰ دیں۔