سیالکوٹ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 73 خواجہ محمد آصف نے کہا پاکستان کی عوام کو حق حکمرانی حاصل ہے جو بدقسمتی سے 70سالوں میں عوام کو نہیں دیا گیا، نوازشریف کہتا ہے کہ یہ اختیار پاکستان کی عوام کا ہے جو ان کا پیدائشی اور آئینی حق ہے لیکن 3مرتبہ عوام کے ووٹ سے وزیر اعظم بننے والا نوازشریف کو آئینی مدت پوری ہونے سے قبل ہی غیرآئینی طریقے سے اقتدار ست الگ کردیا گیا۔ نوازشریف کا جرم یہ کہ پاکستان کی عوام اس سے محبت کرتا ہے اس وجہ یہ ہے وہ عوام کے حقوق ، خوشحالی کی بات کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس پیرس روڈ میں یوتھ ونگ کے زیراہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیدوار پی پی 37محمد منشاء اللہ بٹ ، امیدوار پی پی 36چودھری محمد اکرام، صوبائی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پنجاب کاشف نواز ، ڈویژنل صدر فاروق گھمن اور نبیل لون بھی ہمراہ تھے۔ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ ووٹرز اور ووٹ کی عزت لازم و ملزوم ہے ۔ جب نواز شریف کہتا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب یہ ہے جب عوام اپنی رائے کا اظہار کرے تو اس کا احترام ہونا چاہئے۔ وزیراعظم بناتے ہیں تو یہ آپ کا حق ہے کہ جس کو آپ منتخب کریں تو آپ ہی اس کو گھر بھیج سکے ۔ نوازشریف پر لگائے گئے الزام ثابت نہیں ہوسکے 128پیشیوں کے بعد فیصلہ آیا کہ نواز شریف کو استغاثہ کے تمام الزامات سے بری کرنے کے بعد اس کے لائف سٹائل اور آمدن میں تغاوت کے الزام میں 10سال قید کی سزا سنائی اور وہ ناصرف خود آیا بلکہ اپنی بیٹی کو بھی ساتھ لیکر آیا ہے اور قید و بند کی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اور اگر عوام ووٹ کا درست استعمال کریں گے تو ووٹ کو عزت ملے گی۔