ضلع غذر میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 3 اعشاریہ 4 ریکارڈ‘ خوف و ہراس پھیل گیا

Jul 22, 2018

غذر (آئی این پی) گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بدصوت جھیل ٹوٹنے کے باعث سیلاب آیا تھا جس کے باعث 180 گھروں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ سیلابی ریلے کے بعد ضلع غذر میں ہفتے کو علی الصبح زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع غذر میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ہے جبکہ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 3 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں