بلوچستان کے 6 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی، چیئرمین سینٹ کا نوٹس

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان کے چھ اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولت کو معطل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سینٹ سیکرٹریٹ کو حکم دیا کہ وہ پی ٹیاے کوہدایت کی ہے کہ سروس فورا ًکھول دی جائے۔ سینٹ کے اجلاس میں بلوچستان سے رکن سینٹ اشوک کمار نے توجہ دلائی کہ بلوچستان میں الیکشن تک انٹرنیٹ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اس سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے جس پر چیئرمین سینٹ نے حکم جاری کیا کہ فوراً سروس بحال کی جائے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے الیکشن مانیٹرنگ اور سیکیورٹی جنرل الیکشن 2018ء اور قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی سنسرشپ پررپورٹ سینٹ میں پیش کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...