نئی دہلی (کے پی آئی) پاکستان اور چین کیساتھ سرحدی کشیدگی میں تیزی آنے کا خدشہ ہے۔ بھارت کے امور دفاع کے بھارتی وزیر مملکت نے خبردار کیا ہے کہ ہند چین سرحدی تنازعہ کافی حساس ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا شدید خطرہ ہے جبکہ پاکستان کیساتھ سرحدی کشیدگی کو چلینج سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کیلئے خطرناک ہمسایہ ملک ہے۔ سبھاش بھمرے نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ چین کیساتھ بھارت کے تعلقا ت اچھے نہیں ہیں اور سرحدی معاملات انتہائی حساس ہیں وہ کسی بھی وقت جنگ میں بدل سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے ڈوکلام کا معاملہ آیا جس کے بعد بار بار چینی لبریشن آرمی کی طرف سے بار بار دراندازی ہوتی ہے۔
پاکستان خطرناک ، چین سے جنگ خارج ازامکان نہیں: بھارتی وزیر کی ہرزہ سرائی
Jul 22, 2018