اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ جاری گرفتار کیلئے وزارت داخلہ کا انٹرپول کو خط

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) وزارت دا خلہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لندن سے گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے اسحاق ڈارکی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھا۔ نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ اجراء کی منظوری دی۔ سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کا کیس انٹرپول کو ارسال کیا۔ ایف آئی اے نے انٹرپول کو اسحاق ڈار کی برطانیہ سے گرفتاری میں مدد کی درخواست کی ہے۔ انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کے فرانس میں واقع دفتر کو اسحاق ڈار کی گرفتاری کا ریفرنس ارسال کیا گیا۔ خط کے ساتھ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے‘ دائمی وارنٹ گرفتاری‘ اثاثہ جات ریفرنس کی تفصیلات منسلک کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن