بلاول نے مساوات کی بات کی ،سندھ میں پھر پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی : ڈاکٹرعاصم

Jul 22, 2018

کراچی (سٹاف رپورٹر)سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اس مرتبہ مساوات کی بات کی ہے،ایک مرتبہ پھرسندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کراچی کی عدالت میں ہوئی جس میں وہ پیش ہوئے سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی گئی۔اس موقع پر سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں سمجھتا ہو کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔الیکشن میں دھاندلی کے امکانا ت بہت کم ہیں، میں اپنے اور اہلیہ کے علاج کیلئے بیرون ملک جارہا ہوں۔ڈاکٹر عاصم حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں۔

مزیدخبریں