افغان طالبان اور امریکہ کے بالواسطہ رابطے ہوئے ہیں : امریکی نشریاتی ادارے کا انکشاف

واشنگٹن (صبا ح نیوز)امریکہ کے ایک نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں ایک طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی حکام اور افغان طالبان کے سابق رہنماؤں کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔ 'این بی سی' نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یہ بات افغان طالبان کے تین عسکری کمانڈروں نے بتائی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ بات چیت افغانستان، قطر اور متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے۔'این بی سی' کے مطابق اس بات چیت میں شامل ایک مذاکرات کار نے بتایا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحا کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والی بات چیت کے مختلف ادوار میں "کبھی بھی پانچ سے زیادہ " امریکی (عہدیدار) شامل نہیں تھے۔تاہم ابھی تک رپورٹ کی کسی اور ذریعے سے تصدیق ہو سکی ہے اور نہ ہی افغان طالبان کی طرف سے اس پر کوئی ردِ عمل سامنے آیا ہے۔دوحا میں ہونے والی بات چیت میں شریک مذاکرات کار کے مطابق ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں لیکن اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ وہ طالبان کے دعوں کی تصدیق نہیں کر سکا کیونکہ ان سب نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر این بی سے بات کی۔طالبان نے ان مذاکرات کے لیے سابق عسکریت پسند کمانڈروں اور سیاسی رہنماں کی خدمات حاصل کی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن