ڈی آئی خان:پی ٹی آئی امیدواراکرام گنڈاپورکی گاڑی کےقریب دھماکا،3 افراد زخمی

Jul 22, 2018 | 11:23

ویب ڈیسک

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کے قریب دھماکہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پور ‘ ان کا ڈرائیور اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں‘اکرام اللہ گنڈا پور کے بھائی اسرا ر اللہ گنڈا پور بھی خود کش حملے میں شہید ہوئے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق انتخابی مہم کے دوران سابق صوبائی وزیر سردار اکرام خان گنڈا پور کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سابق صوبائی وزیر اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اکرام اللہ گنڈا پور خیبر پختونخو ا کے حلقہ پی کے 99سے پی ٹی آئی کے امیدوار ،ان کے ڈرائیور اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ سابق صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ گنڈا پور کی گاڑی کے قریب ہوا۔اکرام اللہ گنڈا پور انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کیلئے جارہے تھے۔خیال رہے کہ اکرام اللہ گنڈا پور کے بھائی اسرا ر اللہ گنڈا پور بھی خود کش حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں