گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بدصوات میں گلیشئرز پگھلنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بننے والی جھیل سے سپل وے کے ذریعے 40 فیصد پانی کا اخراج ہوا ، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے لیکن راستے بند ہونے سے کئی علاقوں میں امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں،ضلع غذر کے بالائی علاقے بدسوات میں پانچ روز قبل پیش آئے حادثے میں 40 گھرانوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 30متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچائی جا رہی ہے،ساتھ ہی مشکل حالات، مضرصحت خوراک اورپانی کے استعمال بیماریوں بھی پھیل رہی ہیں ،جبکہ، ڈاکٹروں کی ٹیم بھی متاثرہ علاقوں میں طبی امداد فراہم کررہی ہے ۔علاقہ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں بنیادی ضرویات نہیں اور انہیں دیگر علاقوں میں منتقل کیا جائے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کورآرڈینیٹر شہزادہ مقپون کے مطابق زمینی راستوں کی بحالی تک متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد کی فراہم کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ سروے کے بعد متاثرین کو معاوضے بھی دیئے جائیں گے۔
غذر کی جھیل کے سپل وے سے40 فیصد پانی کا اخراج
Jul 22, 2018 | 11:56