ڈی جی آئی ایس پی آرکا جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی تقریرپرردعمل

Jul 22, 2018 | 15:29

ویب ڈیسک

پاک فوج نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی وقار اور تکریم کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ جج نے عدلیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں سمیت ملک کے اہم اداروں پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملکی اداروں کی وقار اور تکریم کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ روز راولپنڈی بار سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کی 50 فیصد ذمہ داری عدلیہ اور باقی 50 فیصد دیگر اداروں پر عائد ہوتی ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ا±ن سے کہا گیا کہ یقین دہانی کرائیں کہ مرضی کے فیصلے کریں گے تو آپ کے ریفرنس ختم کرا دیں گے اور انہیں نومبر کے بجائے ستمبر میں اسلام ا?باد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنوانے کی بھی پیش کش کی گئی۔

مزیدخبریں