الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے دن شکایات واٹس اپ اورای میل کے ذریعے وصول نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فون اورفیکس نمبرزجاری کردئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کے دن شکایات کے لئے الیکشن کمیشن میں سینٹرل مانیٹرنگ اینڈکنٹرول روم قائم کر دیاجو25 جولائی کوصبح6 بجے سے کام کرنا شروع کر دے گا اور پولنگ کے وقت،گنتی سے لیکررات دیرتک مسلسل شکایات کی جاسکیں گی۔ڈی جی ایڈمن بریگیڈیئر(ر)نعیم اکبر کوکنٹرول روم کا انچارج مقرر کر دیا گیاہے جبکہ ایڈیشنل ڈی جی شبرعباس مانیٹرنگ ٹیموں کے انچارج ہوں گے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دن شکایاتیں وصول کرنے اورمانیٹرنگ کے لیے 12 ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور شکایات فون اورفیکس نمبرکے ذریعے کی جاسکیں گی،الیکشن کے دن شکایات کے لیے 5 فون نمبرز جاری کردیے گئے ہیں جس میں فیکس کے ذریعے شکایات کے 3 نمبرزبھی شامل ہیں،0519210812-16 پرکالزکرکے شکایات درج کرائی جا سکیں گی اور 0519210809-11 پرفیکس کے ذریعے شکایات کی جاسکیں گی۔
شکایات
الیکشن کمیشن کا انتخابات کے دن شکایات واٹس اپ اورای میل کے ذریعے وصول نہ کرنے کا فیصلہ، فون اورفیکس نمبرزجاری
Jul 22, 2018 | 18:32