کوئٹہ(آئی این پی ) سول سنڈیمن ہسپتال کی گریڈ 16 کی 16 نرسز کو مسلسل غیر حاضری اور سرکاری فرائض میں غفلت برتنے پر ہسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا۔مسلسل غیر حاضری اور سرکاری فرائض میں غفلت برتنے پر سول سنڈیمن اسپتال کی گریڈ 16 کی 16 نرسز کو ہسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا۔ فارغ ہونے والوں میں ایک میل نرس اور پندرہ خواتین نرسز شامل ہیں۔