کوئٹہ:الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر 23امیدواروں کو نوٹسز جاری

Jul 22, 2019

کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت نے الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع نہ کروانے والے 23امیدواروں کو نوٹسز جاری کردئیے۔حکام کے مطابق ایڈیشنل اینڈسیشن جج کی عدالت کی جانب سے نوٹسز 23 امیدواروں کو جاری کئے گئے ہیں جن میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ 25 جولائی 2018 کے الیکشن میں ان کی جانب سے جو اخراجات کئے گئے تھے ان اخراجات کے متعلق پیش ہو کر تفصیل جمع کروائی جائے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں