سڑکوں‘ سیوریج منصوبوں میں کرپشن‘ ایم این اے ناصر بوسال اور بھائی کی گرفتاری کا فیصل

اسلام آباد (آن لائن) نیب حکام نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ناصر بوسال اور ان کے بھائی امداد بوسال کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان دونوں کے خلاف مبینہ کرپشن اور بددیانتی امور پر تحقیقات جاری تھیں، امداد بوسال سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پرسنل سیکرٹری تھے اور شہباز شریف اور ان کے خاندان کی کرپشن کے عینی گواہ بھی ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ناصر بوسال ممبر قومی اسمبلی نے سڑکوں کی تعمیر اور منڈی بہاؤالدین میں سیوریج کے منصوبہ میں قومی فنڈز میں ہیر پھیر کر رکھی ہے، جبکہ امداد بوسال نے وزیراعلیٰ شہباز سے بھاری فنڈز ریلیز کرائے تھے جو غبن اور بددیانتی کی نذر ہو گئے ہیں، نیب حکام نے دونوں بھائیوں کیخلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری اپنے ایگزیکٹو بورڈ میں دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن