ہانگ کانگ(آئی این پی/شِنہوا)دہشت گردی کے خلاف پولیس کی حمایت ، قانون کا تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تحفظ ہانگ کانگ ریلی میں لاکھوں افرادنے شرکت کرتے ہوئے تشدد اور غیر قانونی طریقوں سے ہانگ کانگ کے مسائل کا حل مسترد کردیا۔ گزشتہ روز ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والی اس ریلی میں شدید بارش کے باوجود لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ قانون کے مطابق سماجی نظم و نسق کے تحفظ اور پرامن معاشرے کے قیام کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس ریلی کے انعقاد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف احتجاج ، پولیس کی حمایت ، قانون کا تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔جلوس میں شریک افراد نے ہانگ کانگ کے پولیس اہل کاروں کے لیئے احترام کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد اور غیر قانونی طریقوں سے ہانگ کانگ کے مسائل کا حل نہیں ہو سکے گا۔ دہشت گرد عناصر ہانگ کانگ کے باشندوں کی نمائندگی نہیں کر تے۔