لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرصوبہ بھر میں تھری، فور اور فائیو سٹار ہوٹلز کی چیکنگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پنجاب بھر کے 27 بڑے ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 2سیل،5 کو1 لاکھ 10ہزار کے جرمانے اور مزید بہتری کے لیے 19ہوٹلوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تھری، فور اور فائیو سٹار ہوٹلز کی چیکنگ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب بھر کے 27 بڑے ہوٹلوں کی چیکنگ کی۔ لاہورمیں 9، فیصل آباد میں 5، ملتان 1، راولپنڈی 5، گوجرانوالہ 5 اور سیالکوٹ میں 2 ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی۔زائدالمیعاد کھوئے ، چیز، کھلے ملاوٹی مصالحہ جات اورگلی سڑی سبزیوں کے استعمال پر2 ہوٹلز کو سیل اور5 کوبھاری جرمانے عائدکیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گلی سڑی مچھلی،ناقص سٹوریج، زائدالمعیاد گوشت،مصالحہ جات، فنگس لگے ناریل اور خراب سوجی کی بھاری مقدار برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
صوبہ بھر میں تھری، فور اور فائیو سٹار ہوٹلز کی چیکنگ کا آغاز،2سیل
Jul 22, 2019