سرکاری کالجوں کے لیکچررز اورپروفیسروں کا تفصیلی ڈیٹا نئے سافٹ وئیر میں شامل

راولپنڈی (نعمان شاد) وزارت ہائیر ایجوکیشن پنجاب میں راولپنڈی سمیت صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کے لیکچرروں اورپروفیسروں کا تفصیلی ڈیٹا نئے سافٹ وئیر میں شامل کر دیا گیا ہے ،اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر راحیل صدیق نے حکومت پنجاب کو آگاہ کیا کہ پنجاب کے سرکاری کالجوں میں لیکچرروں،اسٹنٹ پروفیسروں،ایسوسی ایٹ پروفیسروں اور پروفیسروں کی ایک بڑی تعداد ایک عرصہ سے ایک ہی کالج میں تعینات ہیں جبکہ صوبے کے نسبتاً دور دراز اور کسی حد تک پسماندہ اضلاع و تحصیلوں میں طلباء کی ضرورت کے مطابق پڑھانے والا سسٹم کمزور ہے ،چنانچہ ہائیر ایجوکیشن صوبے میں ریشنلائزیشن سکیم لا رہا ہے جس کے تحت ہر سرکاری کالج کا پورا ریکارڈ کمیشن کے پاس موجود ہو گاجس کی مدد سے کالج میں موجود طلباء و طالبات کی تعداد کے مطابق انہیں ایسے کالجوں سے تدریسی عملہ فراہم کیا جائے گا جہاں مطلوبہ تعداد سے زیادہ ٹیچنگ سٹاف ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...