کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ : را کے جاسوسوں نے بغاوت شروع کردی

Jul 22, 2019

اسلام آباد(آن لائن) کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے کے بعد را کے جاسوسوں نے بغاوت شروع کردی، دنیا کے کئی ممالک میں جاسوسی کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس خوف اور مایوسی کا شکار، اچانک غائب ہونا شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت میں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را کو بڑے پیمانے پر بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو کو رہا کروانے میں بھارت کی ناکامی کے بعد دنیا کے کئی ممالک میں جاسوس کا کام انجام دینے والے را کے جاسوس شدید خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ را کے جاسوس کو خوف ہے کہ اگر انہیں دبوچ لیا گیا، تو اس صورت میں ان کی حکومت ان کی کوئی مدد نہیں کر سکے گی۔اسی باعث را کے جاسوس خوف و مایوسی کا شکار ہو کر غائب ہونے لگے ہیں۔اس صورتحال نے بھارتی خفیہ ایجنسی را میں اندرونی طور پر ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

مزیدخبریں