شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ انصاف کے نظام میں اصلا حات کر کے ہی پاکستان سے ظلم کے بادل ختم کیے جا سکتے ہیں جس معا شرے میں انصاف ہو گا وہی معا شرہ ترقی کرے گا چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھو سہ کے نظام انصاف میں مثبت اقدامات اس بات کا اشا رہ ہیں کے پاکستان سے ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں اور انصاف کا بول بالا ہو نے جارہا ہے ماڈل کو رٹ کے قیام سے قتل اغوا قبضہ گروپ کی کار وائیوں میں کمی وا قعہ ہو رہی ہیں وکیل اور جج کے مر نے پر ہی مقدمے کی تاریخ اگلی تا ریخ پر منتقل ہو گی اور جھو ٹے گوا ہوں کو بھی برا بر کا مجرم قرار دینے اور پو لیس کے تفتیش کے نظام کو آزاد کرنے جیسے اقدامات ایک پر امن مستحکم اور خو شحال پاکستان کی بنیاد بن جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مجسٹریٹ نظام کو انتظامیہ سے علیحدہ کیا گیا اسی طر ح پو لیس کے تفتیش کے نظام کو علیحدہ کر کے سیا سی و انتظا می مداخلت کو ختم کر نا ہو گا۔
پاکستان سے ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں: اختر اقبال ڈار
Jul 22, 2019