ٹائونٹن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ویمنز ایشز سیریز کا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا ۔ میزبان انگلش ویمنز ٹیم نے آسٹریلوی ویمنز ٹیم کے پہلی اننگز 420رنز 8کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں پہلی اننگز 275رنز 9کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔ جونز چونسٹھ ‘کپتان ہیتھر نائٹ اٹھائیس ‘سکائیور اٹھاسی ‘مولنیوکس نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں سات کھلاڑی آئوٹ پر 230رنز بنائے تھے کہ کھیل ختم کر دیا گیا ۔پہلی اننگز میں سنچری بنانے والی الیسے پیری نے دوسری اننگز میں بھی ناقابل شکست 76رنز بنائے۔ مارش ‘گورڈن اور نائٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ الیسے پیری کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔