لاہور(سپورٹس ڈیسک) رواں برس کے چوتھے اور آخری بڑے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 139 واں ایڈیشن 26 اگست سے امریکی شہر نیویارک میں شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ خواتین کے سنگلز میں جاپانی کی نائومی اوساکا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔