لاہور(سپورٹس ڈیسک)زمبابوین کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے فنڈز معطل کئے جانے پر ڈومیسٹک اور فیوچر ٹور پروگرام کے حوالے سے تمام تر سرگرمیاں بند کر دیں، اس کے ساتھ ساتھ زمبابوین ٹیم ستمبر میں بنگلہ دیش میں شیڈول سہ ملکی انٹرنیشنل سیریز سے بھی دستبردار ہو گئی ہے۔ زمبابوین کرکٹ بورڈ نے فنڈز معطل ہونے کے بعد ڈومیسٹک مقابلوں کے انعقاد سمیت فیوچر ٹور پروگرامز پر عمل درآمد سے متعلق معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ستمبر میں بنگلہ دیش میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں بھی شرکت نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ زمبابوین ٹیمیں ویمنز اینڈ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گی۔