آسٹریلیا کے ایک جووینائل ہوم (نابالغوں کی جیل)میں نو عمروں کے درمیان جھڑپ میں6 افراد زخمی ہو گئے۔نیو ساﺅتھ ویلز کی پولیس نے بتایا کہ فرینک بیکسٹر جیووینائل جسٹس سینٹر میں شام کے وقت جھڑپ شروع ہوئی جس میں 12 سے 18 سال کی عمر کے تقریبا 20 قیدی شامل تھے۔ ان میں سے کچھ قیدیوں کے پاس لاٹھی، سکویش ریکٹ اور دوسرے ہتھیار تھے۔ پولیس نے بتایا کہ چار قیدیوں نے چھت پر رات گزارنے کے بعدہتھیار ڈال دیئے۔