پاک بحریہ کے سربراہ اورمتحدہ عرب امارات کمانڈرکا بحری امور میں تعاون پرتبادلہ خیال

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متحدہ عرب امارات کی بحری فوج کے کمانڈر سے نیول ہیڈ کوارٹرز دبئی میں ملاقات کی اور بحری امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد میں پاک بحریہ کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سربراہ اور وزارت دفاع کے معاون سیکرٹری سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ملکوں کی  افواج کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم ثابت ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن