کرونا، مزید 36 ہلاکتیں، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات میں سمارٹ لاک ڈائون

اسلام آباد+ سیالکوٹ+ کراچی+ واشنگٹن (خصوصی نمائندہ + آن لائن+ اے پی پی+ این این آئی) ملک میں کرونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک بھر میں 1,013 نئے کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 مزید افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 5 ہزار 639 ہوگئی ہے۔ ملک میں 1,481 کرونا وائرس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے 2لاکھ 8ہزار 30مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں ایکٹو کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 52,427ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 2101 مریضوں نے کرونا کو شکست دی۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 78.2فیصد ہو چکی ہے جبکہ کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد ہے۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 927 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 1 ہزار 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ دو ماہ بعد ایک دن میں سب سے کم کیس ہیں۔ پنجاب میں مہلک وبا سے90 ہزار 444 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2090 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد66ہزار021 ہوچکی ہے۔ سندھ میں کرونا سے سب سے زیادہ افراد متاثرہوئے ہیں، جہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 104 تک جاپہنچی ہے جبکہ صوبے میں اب تک 2019افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سندھ میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 92 ہزار934 ہوچکی ہے۔ خیبر پی کے میں کرونا کیسز کی تعداد 32ہزار 523 ہو چکی ہے۔ صوبے میں 1147افراد چل بسے۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد25ہزار 367ہوچکی ہے۔ بلوچستان میں کرونا وائرس کے اب تک 11ہزار441کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں133 مریض چل بسے ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 9ہزار061 تک پہنچ گئی ہے ۔ کرونا سے اسلام آباد میں 14ہزار625 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 160 افراد جاں بحق ہوئے۔11 ہزار912 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1868افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 43افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ گلگت بلتستان میں 1481افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔آزاد کشمیرمیں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد1ہزار922جبکہ 47افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 1254ہوچکی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 17 ہزار 783ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، مجموعی طور پر 17لاکھ 58ہزار 551ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 2 ہزار 434 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں 261 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ ہسپتالوں میںکروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1830ہے۔ ملک میں کرونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اور قرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے پنجاب کے چار شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، گجرات ، سیالکوٹ اور گوجرانوالا کے زیادہ کرونا کیسز والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ اور ٹاؤن غازی پور، واہ کینٹ میں وارڈ 3، وارڈ 8 اوریوسی سرائے کالا میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جب کہ گجرات میں محلہ کالوپورہ، چاہ ترنگ اورگاوں مدینہ سیداں میںاسمارٹ لاک ڈان لگایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں نندی پور، اروپ ٹاؤن اور قلعہ دیدار سنگھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں اشیاء ضروریہ میسر رہیں گی اور لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے آمدورفت کو محدودکرنا ہے۔ امریکہ میں مہلک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد39 لاکھ61 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں اس وقت کرونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 1967606ہے، ملک میں اب تک کرونا سے ایک لاکھ 44 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک کی کئی ریاستوں میںکرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ برازیل میں سائو پالو اور ریوڈی جنیرو شہر کرونا وائرس سے شدید متاثر ہیں۔ جنوبی افریقا 3 لاکھ 64 ہزار کورونا کیسز کے ساتھ دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا۔عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقا میں کرونا کے بڑھتے کیسز کو دیگر افریقی ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔ دریں اثناء ایک اعلامیے کے مطابق پاکستان بھر میں جولائی کے 20 دنوں میں 120 افراد کرونا سے گھروں میں انتقال کر گئے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی کو سب سے زیادہ 15 افراد گھروں میں انتقال کر گئے جبکہ 20 جولائی کو سب سے کم 4 افراد گھروں میں کرونا سے جاں بحق ہوئے۔ دریں اثناء کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں بھارتی حکومت کی ناکامی بے نقاب ہوگئی۔ امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت وبا کے دوران اپنے شہریوں کے تحفظ کی بنیادی ذمے داری اٹھانے میں بھی ناکام رہی۔ بھارت میں لاک ڈاون کی وجوہات محض مفروضہ ہی ثابت ہوئیں۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق سیالکوٹ میں کرونا وائرس کا شکار ایک اور مریض پچاس سالہ طارق جاں بحق ہوگیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد ستر ہوگئی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے مزید 22 افراد انتقال کرگئے اور 551نئے مریض اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 2041 ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 114104ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ 6676 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے کورونا وائرس کے 551 نئے کیسزظاہر ہوئے جو 8 فیصد کی شرح کو ظاہر کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...