عدالت عالیہ پشاور کا فیصلہ معطل، سپریم کورٹ نے 196 دہشت گردوں کی رہائی روک دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے 196 دہشتگردوں کی رہائی روک دی ہے۔ تاہم عدالت نے وفاقی حکومت سے دہشتگردوں کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ نے 196 دہشتگردوں کی رہائی کاحکم دیا تھا۔ فوجی عدالتوں میں تمام دہشتگردوں کا ٹرائل ہوا تھا اور انہیں سزائیں سنائی گئی تھیں۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے ٹرائل کے بعد مجرموں کو سزا ہوئی، ہر کیس کے اپنے شواہد اور حقائق ہیں، فاضل جج نے استفسار کیاکہ کیا مجرم رہائی کے فیصلے کے بعد جیلوں میں ہیں؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم جیلوں میں ہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ کیس کی سماعت جمعہ کو دوبارہ ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...