سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار اسلم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی لاء کالج کے اساتذہ کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار اسلم جو راولپنڈی لاء کالج کی فیکلٹی کے سابق ممبرتھے اجلاس نے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی راولپنڈی لاء کالج کے چیف ایگزیکٹو پیرزادہ راحت مسعود قدوسی نے کہا کہ سردار اسلم ایک ممتاز اور قابل قدر قانون دان تھے معاشرے کیلئے بالعموم اور قانون دان حلقوں کیلئے بالخصوص ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی قانون کے طالبعلموں کیلئے وہ ایک شجر ِ سایہ دار تھے ان کی وفات ایک بہت بڑاخلاء ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے تعزیتی اجلاس میں سردار اسلم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدری اور تعزیت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...