اسلام آباد ہائیکورٹ : مندر کی تعمیر کیخلاف انٹرا کورٹ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Jul 22, 2020

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مندر کی تعمیر کیخلاف انٹرا کورٹ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ منگل کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ایسا ہی سلوک غیر مسلم ملکوں میں مسلمانوں کے ساتھ ہو،کیا غیر مسلم پاکستان چھوڑ دیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ آئین اقلیتوں کے حقوق کا داعی ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ مندر کے لیے پیسے دینا فضول خرچی ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ مندر کی تعمیر روک دی گئی اور معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا گیا،مندر کی تعمیر کے لئے چار کنال اراضی دی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کررکھی ہے۔

مزیدخبریں