لاہور، گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی گرفتاری کے رد عمل میں تحریک لبیک یارسول اللہ ضلع لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت مولانا محمد فیاض وٹو امیر تحریک لاہور، مولانا حامد مصطفی جلالی ناظم اعلیٰ، لاہور، سید عبد الشکور شاہ، صاحبزادہ محمد امین اللہ نبیل سیالوی، صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، مولانا محمد فرمان علی حیدری، مولانا پروفیسر محمد عدیل مجید جلالی، مولانا مظہر اقبال نورانی، مفتی محمد نسیم سیالوی، مولانا محمد زمان بٹ جلالی، مولانا محمد جمیل بیگ جلالی، حافظ محمد ذوہیب جلالی نے کی۔ مظاہرین نے ظالموں حیا کرو جلالی کو رِہا کرو‘‘کے نعرے لگائے۔ یہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد فیاض وٹو‘ صاحبزادہ محمد امین اللہ نبیل سیالوی، لاہور انتظامیہ کی طرف سے پولیس گردی اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی پْرزور مذمت کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت محمد ادریس جلالی نے کی اس موقع پر امیر تحریک صراط مستعقیم منیر احمد قادری، سٹی صدر سنی تحریک عطا الرحمن صافی، احسان الرحمن نورانی، فیض سلطان، محمد اسماعیل جلالی، میاں محمد الیاس، شیخ محمد حنیف، محمد عمران عثمانی، محمد مدثر کیلانی، خلیفہ محمد ذیشان سلطانی، محمد دستگیر ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کو فی الفور رہا کیا جائے۔