سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے نیب نیازی گٹھ جوڑ ثابت ہو گیا: ن لیگ رہنما

ملتان‘ قطب پور(سپیشل رپورٹر‘ نامہ نگار)سینئر مسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ بیس سال سے نیب کے بارے میں جو کچھ کہتا رہا ہوں آج سپریم کورٹ کے فیصلے نے اس کی تصدیق کردی ہے خواجہ برادران کے مقدمے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ یہ نیب نہیں عیب ہے یہ سیاسی طور پر بلیک میل کرنے اور سیاسی پارٹیوں کو چھوٹا بڑا کرنے کا آلہ کار بنا ہوا تھا کرپشن کو روکنے کی بجائے کرپشن کا اڈا بن گیا تھا ۔ آج سے نیب کی افادیت ختم ہوگئی ہے کیونکہ لوگوں کو سال ہا سال تک بغیر وجہ بتائے بازو مروڑ کر ان سے رشوت لینے کا اڈا بن گیا تھا میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ نیب کے افسران تفتیش کرنے آتے اور انکو اذیت پہنچا کر شام کو نوٹوں سے بھرے بریف کیس لے جاتے تھے نیب کے ٹارچر سیلز میں لوگوں پر تشدد کرکے ابدی نیند سلا دیا جاتا تھا۔ پرویز مشرف نے ٹاچر سیلز میں جسمانی تشدد کرواکر پارٹی وفاداریاں تبدیل کرائیں۔ میں بھی ان تمام تکلیفوں سے گزرا مگر کسی سے شکوہ شکایت نہیں کی۔ سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے نے قوم کو آدھی آزادی دلادی ہے۔دریں اثنا مسلم لیگ(ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس خان لغاری عبدالرحمن خاںکانجو،چوہدری افتخار نزیر ،شیخ طارق رشید ڈویژن جنرل سیکرٹری ملتان سعد خورشید کانجو انفارمیشن سیکرٹری ملتان ڈیژن ،ارکین صوبائی اسمبلی میاں جہانگیر سلطان بھٹہ ،عطا الرحمن ،مسلم لیگ کراچی ڈیژن کے صدر اخلاق ہاشمی نے پریس کانفرس کے دوران کہا کہ خواجہ برادران کے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو ثابت کردیا ہے۔سالہا سال لوگوں کو بے گناہ جیلوں میں ڈال کر بھی ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے۔دوہری شہریت رکھنے والے جب اراکین اسمبلی نہیں بن سکتے تو کابینہ میں کیسے بیٹھ گئے ۔ملک میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافہ اور معشیت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں نے خارجہ پالیسی کا بھی بیڑہ غرق کردیاہے۔کشمیر قاز کو نقصان پہنچا ۔عمران نیازی پہلے وزیر اعظم ہیں جو کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے نہیں ہورہے۔ملک میں ترقی کا پہیہ جام ہوچکا ہے سی پیک پر کام روکا ہووا ہے لیکن سب اچھا کی باتیں کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔وزیر اعظم ٹائیگر فورس ڈے منانے اور مزید اس میں اضافہ کرنے کی باتیں کرکے بھوکے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہ سپریم کو ٹ آف پاکستان کا یہ کہنا کہ احتساب قوانین سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیئے استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں کہا کہ اس با ت سے اپوزیشن جماعتو ں کا موقف سچاہوگیا۔عید کے بعد اے پی سی میں حکومت کے خلاف فیصلے کیئے جائیں گے کیوں کہ حکومت کو مزید وقت دینے سے ملک کمزور ہوگا۔ اخلاق ہاشمی نے کہاکہ ادویات کی قمیتوں میں اضافہ غریب دشمنی ہے کیوں کہ غریب بڑھتی ہوئی مہنگائی میں نہیں جی سکتا۔اور اوپر سے زندگی بچانے والی ادویات کی قمیتوں میں اضافے نے لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کردیاہے۔سعد خورشید نے کہا کہ حکومت بلدتی الیکشن کروانے کی باتیں کرکے ناصرف ملک کی اعلی عدلیہ کو دھوکہ دے رہی ہے ۔بلکہ حکومت بچانے کے لیے عوام کو بھی لولی پوپ دے کر مہنگائی سے ان کی توجہ ہتانہ چاہتے۔چوہدر ی افتخار نذیر ۔چوہدی عطا الرحمن نے کہا کہاب بلدتی نہیں عام انتخابات ہونے واے ہے۔

ای پیپر دی نیشن