ڈاکٹر پاشا اور غزالہ شاہین کے ورثا کو 80،80 لاکھ دینے کا نوٹیفکیشن

Jul 22, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر) کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اور ڈاکٹر غزالہ شاہین کو محکمہ صحت پنجاب نے شہید قرار دیتے ہوئے دونوں کے ورثا کو کورونا فنڈ سے 80،80 لاکھ روپئے دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تفصیل کے مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والی نشتر ہسپتال کی ڈاکٹر غزالہ شاہین اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کو شہید قرار دیتے ہوئے دونوں کے ورثا کو کورونا فنڈ سے اسی اسی لاکھ روپئے کی رقم ادا کرنے کا کہا گیا ہے اس حوالے سے دو روز قبل پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مرحوم پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اور ڈاکٹر غزالہ شاہین کے دستاویزات مکمل کر کے بھجوانے کا کہا گیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود ضروری دستاویزات فوری طور پر بھجوا دی تھیں جبکہ گزشتہ روز مزید کاغذی کاروائی مکمل کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں