کپاس کی فصل اہم مرحلہ میں داخل،بہتر نگہداشت کی ضروت ہے :نوید عصمت کاہلوں

لیاقت پور (نامہ نگار)ملکی معیشت میں نمایاں حیثیت کی حامل اور زیادہ زرمبادلہ کمانے والی کپاس کی فصل اس وقت اس اہم مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے جس میں اس کی بہتر نگہداشت سے ہی پیداوار اور کوالٹی میں اضافہ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی اطلات جنوبی پنجاب نوید عصمت کاہلوں نے صحافیوں سے گفتگو سے کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید کی ہدایت پر صوبہ میں کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے ڈویژنل سطح پر ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں ماہرین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دی گئی ہے۔ ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژنز کی کمیٹیوں کے تحت جولائی کے دوسرے پندھرواڑے کیلئے کپاس کے بہتر نگہداشتی امور بارے سفارشات مرتب کرلی گئی ہیں۔ جن میں کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فصل سے جڑی بوٹیوں کا موثر تدارک کریں۔

ای پیپر دی نیشن